منشیات کی آن لائن خریدو فروخت کرنیوالوں کیخلاف گھیر ا تنگ کرنے کاحکم
لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہواجس میں منشیات فروشی کیخلاف جاری آپریشن اورسنگین مقدمات کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انوسٹی گیشن پر مامور افسران فرانزک سائنس اور پیشہ ورانہ مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے کیسز کو میرٹ پریکسوکریں۔ موثر تفتیش سے ملزمان کوکیفرکردار تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس منشیات سے پاک لاہورکیلئے پر عزم ہے۔ منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث مافیا کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ متعلقہ یونٹس بہترین کوارڈینیشن سے منشیات فروشوں کا قلع قمع یقینی بنائیں۔ پولیس کی موثر کرائم کنٹرول سٹریٹیجی اور آپریشنل اقدامات سے محفوظ معاشرے کے قیام میں مدد ملے گی۔