• news

 91 پولیس اہلکاروں کی سب انسپکٹرزہیڈ کانسٹیبلز رینک پر ترقی 


لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ساہیوال اور ملتان ریجن کے مزید 91 اہلکاروں کو سب انسپکٹرز اور ہیڈ کانسٹیبلز رینک پر ترقی دیدی گئی ہے، ساہیوال ریجن میں 27 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر، 40 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل رینک پر پروموٹ کیا گیا، ملتان ریجن میں 12 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز جبکہ 12 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی رینک پر ترقی ملی، ترقی پانے والے تمام اہلکاروں کے پروموشن رینک لگانے کی تقاریب جلدہونگی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دیگر اضلاع اور رینجز بھی پروموشن بورڈ منعقد کرکے جلد از جلد اہلکاروں کو ترقی دیں، محکمانہ ترقی فورس کا مورال بلند کرنے کا اہم ذریعہ ہے ، مکمل شفافیت کیساتھ خالی آسامیوں پر ترقیاں کی جا رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن