ایک ماہ میں مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی ہے:سردار عرفان ڈوگر
شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار عرفان ڈوگر نے کہا ہے کہ( ن) لیگ کی حکومت کو ایک ماہ کا کم عرصہ ہوا ہے اس عرصے میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ آٹا،چینی،گھی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی آرہی ہیں معیشت کی بہتری کیلئے شہباز شریف اور ان کی ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے جس کی وجہ سے معیشت میں مثبت تبدیلیاں آرہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کر رہی ہیں زراعت جیسے اہم شعبہ کی بہتری کیلئے کسانوں کو زرعی مشینری اور زرعی ادویات کھادیں کم نرخوں پر مہیا کی جا رہی ہیں انہوں نے کہاکہ ایک سال میں پاکستا ن معاشی طور پر مضبوط ملک بن کر ابھرے گا ۔مسلم لیگ(ن) ملک کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور انہیں روزگار دینے کیلئے پالیسیاں لے کرآرہی ہیں۔