اللہ تعالیٰ روزہ داروں پر خاص فضل فرماتا ہے:کامران حامد
نواں کوٹ(نامہ نگار)سماجی رہنما وہوٹل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رانا کامران حامدنے کہا ہے رمضان المبارک نیکیوں کی فصل بہار ہے، اللہ تعالیٰ روزہ داروں پر خاص فضل فرماتا ہے اور ان کی بخشش اور مغفرت کے بہانے ڈھونڈتا ہے رمضان المبارک کے آخری ایام ہیں ہمیں چاہیے کہ باقی ایام میں بھی زیادہ سے زیادہ عبادات کرکے اللہ رب العزت کے قرب کو حاصل کرنے کیساتھ ساتھ نیکیوںکے موسم بہار سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کیا جاسکے۔