• news

پاکستان کو اس وقت معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے:ظفر اللہ واہلہ 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سینئر نائب صدر گورنمنٹ کنڈیکٹر ایسوسی ایشن چوہدری ظفر اللہ واہلہ نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت ایک معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔ ماضی میں اس ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا جس سے ملک کا شدید نقصان ہوا۔ انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ اب الیکشن ہو چکے ہیں، انہوں نے فروری 8 کے انتخابات کو تسلیم بھی کر لیا ہے۔ اپوزیشن اب پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ ملک کو آگے لیکر جایا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن