گوجرانوالہ:ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید حلف اٹھانے کے بعد آج واپس پہنچیں گی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید حلف اٹھانے کے بعد آج گوجرانوالہ واپس پہنچیں گی۔ اس حوالے سے ن لیگی راہنمائوں کارکنان اور اہل حلقہ پی پی 65 نے انکے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ استقبالیہ پروگرام کے مطابق ایم این اے شازیہ فرید کا آج بروز سوموار دن 12 بجے وزیرآباد میں چوک پیرس سی این جی پر شاندارا ستقبال کیا جائے گا اور انہیں ایک ریلی کی شکل میں گوجرانوالہ لایا جائے گا۔وزیر آباد سے گوجرانوالہ آتے ہوئے ن لیگی کارکنان گکھڑ، راہوالی، پنڈی بائی پاس اور ڈی سی آفس چوک سیالکوٹ روڈ پرانکا شاندار استقبال کریں گے۔ استقبالیہ ریلی گوجرانوالہ شہرکے پل سے ہوتی ہوئی سیالکوٹ روڈکے راستے اروپ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی جہاں شازیہ فرید خصوصی خطاب بھی کریں گی۔