رمضان و قرآن ، استحکام پاکستان کے ضامن اور آزادی کے محافظ ہیں: ظہیر الحق
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سابق صدورچیمبر آف کامرس ملک ظہیر الحق،و دیگر نے کہا ہے کہ رمضان اور قرآن ، استحکام پاکستان کے ضامن اور آزادی کے محافظ ہیں۔ اللہ رب العالمین نے شب قدر میں قرآن کریم نازل فرمایا جو نوع انسانی کیلئے ہدایت اور دنیاوی و اخروی سعادت ہے۔ پاکستان نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا اور نظریہ ہی اسکے استحکام کا ضامن ہے۔27 رمضان المبارک آزادی و تشکر کا یوم سعید ہے، بہترین زندگی وہی ہے جو ایمان کی حالت میں اللہ اور اس کے رسول کیلئے بسر کی جائے۔
قرآن مجید میں روحانی و مادی زندگی کی مکمل رہنمائی موجود ہے، قرآن پاک سمجھ کر پڑھنے اور عمل کرنے سے برکتیں حاصل ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ آج مسلمان دنیا میں تنزلی کا شکار ہیں اس کی وجہ ہمارا قرآن سے رابط کمزور ہوگیا ہے جس کی برکتیں اور فیوض ہم حاصل نہیں کر پا رہے جبکہ ہماری تمام مشکلات اور مصائب کا حل اس میں موجود ہے۔