• news

اے آر وائی نے نیوزی لینڈ مینز‘ ویسٹ انڈیزویمنز کرکٹ سیریز کے میڈیا حقوق حاصل کرلئے 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اے آر وائی کمیونیکیشنز نے آئندہ مردوں اور خواتین کی سیریز کے میڈیا حقوق حاصل کر لئے ہیں۔ معاہدے کے تحت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 18 اپریل سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں مردوں کے پانچ ٹی ٹونٹی اور پاکستان ویمنز بمقابلہ ویسٹ انڈیز ویمنز سیریز جس میں 18 اپریل سے 3 مئی تک کراچی میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچز ہوں گے، اے سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست نشر ہونگے۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے بانی اور چیف ایگزیکٹو سلمان اقبال نے کہا کہ ان دو دلچسپ سیریز کے دوران اے سپورٹس ایچ ڈی پاکستان کرکٹ کیلئے بنیادی منزل کے طور پر کام کریگا اور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کیساتھ اے آر وائی کی دیرینہ شراکت کو جاری رکھنے پر بہت خوش ہوں۔ہم نے پاکستان میں کھیلوں کے اہم ایونٹس کو فروغ دینے کیلئے اپنے مواد کے پورٹ فولیو کو تیار کیا ہے اور یہ شراکت داری ہمارے مشن کو حاصل کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیر نے کہا کہ ہمیں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف بالترتیب مردوں اور خواتین کی آئندہ سیریز کیلئے اے سپورٹس ایچ ڈی کیساتھ تعاون کرنے پر خوشی ہے۔یہ شراکت پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے شائقین کو منصفانہ اور شفاف عمل کے ذریعے اعلیٰ معیار کی نشریات فراہم کرنے کے وژن کی نشاندہی کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن