• news

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 14اپریل کو پاکستان پہنچے گی

ٍ

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان میں 14 اپریل کو 5 میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے پہنچے گی۔دونوں ٹیمیں 18، 20 اور 21 اپریل کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں 3 ٹی ٹونٹی میچ کھیلیں گی۔ آخری دو ٹی ٹونٹی میچز (25 اور 27 اپریل کو) لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن