• news

کئی وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘قیمتی سامان لیکر فرار

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے ڈکیتی وچوری کی وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے شمالی چھاؤنی میں طلحہ کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6لاکھ ‘ زیورات، موبائل فون  دیگر سامان،گرین ٹاؤن میں تنویرکی فیملی سے 3 لاکھ 35ہزار ‘زیورات ‘ موبائل فون‘گلشن راوی میں نوید سے ڈیڑھ لاکھ ‘ موبائل فون،شادمان میں علی حیدرسے 80 ہزار‘ موبائل فون،گلبرگ میں طاہر سے 16ہزار‘ موبائل فون،نصیر آباد میں فرازسے10 ہزار‘ موبائل فون،سمن آباد میں پرویز سے 9 ہزار‘ موبائل فون، سندر میں علیم سے6 ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ۔ چوروں نے مناواں میں ماجد سے 4 لاکھ 9 ہزار ‘ زیورات دیگر سامان چوری کرلیااورفرار ہو گئے ۔چوروں نے مصطفی ٹاؤن، ہنجروال، لیاقت آباد اور رائیونڈ سے 4 کاریں‘ شاہدرہ سے رکشہ جبکہ مزنگ جوہرٹاؤن، لوئر مال، ساندہ، مسلم ٹاؤن، قلعہ گجر سنگھ، غالب مارکیٹ ا‘ کوٹ لکھپت اور شاہدرہ سے9موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن