• news

سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید محمود انتقال کر گئے،وزیراعظم کا اظہار افسوس نمازجنازہ آج قصورمیںادا کی جائیگی

لاہور، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) سابق چیف سیکرٹری پنجاب اور معروف بیوروکریٹ جاوید محمود انتقال کر گئے۔ سابق چیف سیکرٹری جاوید محمود کی نماز جنازہ آج صبح ساڑھے 10بجے آبائی گاؤں روشن بھیلہ قصور میں ادا کی جائے گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیف سیکرٹری پنجاب اور ممتاز بیوروکریٹ جاوید محمود کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کیلئے بلندیء درجات کی دعاء اور انکے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جاوید محمود ایک انتہائی قابل افسر تھے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن