• news

سی آئی اے سربراہ سے ملاقات‘ غزہ میں جارحیت روکنے کی کوششیں بڑھائی جائیں: مصری صدر

قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ) مصر کے صدر السیسی نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ سے ملاقات کی۔ عرب میڈیا کے مطابق مصری حکومت کا کہنا ہے کہ مصری صدر السیسی نے غزہ میں فوجی جارحیت روکنے کی کوششوں کو بڑھانے پر زور دیا اور غزہ جنگ کے علاقائی امن و استحکام پر پڑنے والے اثرات کے خلاف خبردار کیا۔ مصری صدر نے غزہ پٹی کے تمام علاقوں میں انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن