• news

پولیس کا کریک ڈاؤن، مقدمہ قتل میں مطلوب 2 اشتہاری دبئی سے گرفتار 

لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قتل کی وارداتوں میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری دبئی سے گرفتار کر لئے گئے۔ اشتہاری عبدالغفار نے 2022ء میں تھانہ صدر ڈیرہ غازی خان میں دو شہریوں کو قتل کیا تھا جبکہ اشتہاری محمد فیصل نے 2019ء میں منڈی بہاؤالدین میں 1 شہری کو قتل کیا تھا، انسپکٹر خالد نواز وریاہ کی قیادت میں پولیس ٹیم دبئی سے مجرمان اشتہاریوں کو لے کر اتوار کی شام لاہور ایئرپورٹ پہنچی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزموں کی گرفتاری پنجاب پولیس، انٹرپول اور دبئی پولیس کی باہم کوارڈی نیشن سے ممکن ہوئی۔ رواں سال بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرموں کی مجموعی تعداد 28 ہو گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے کیٹیگری اشتہاری مجرم گرفتار کرنے پر سپیشل آپرشنز سیل گوجرانوالہ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزموں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن