• news

لیسکو آپریشن،مزید337ملزم بجلی چوری میں ملوث،بھاری جرمانے 

لاہور (اے پی پی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید337ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،149کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 7 کمرشل،1زرعی اور 329 ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 2 لاکھ 5 ہزار1 سو39یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 66 لاکھ 50 ہزار5سو35 روپے ہے،بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ انسداد بجلی چوری مہم کو202 روزمکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 71 ہزار5سو17ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 69ہزار30ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 28 ہزار9 سو84 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ 75لاکھ 35 ہزار4سو35 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب29 کروڑ 67 لاکھ 14 ہزار6 سو 42 روپے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن