غزہ میں بچوں کی اموات تمام انسانیت پر دھبہ ہیں، عالمی ادارہ صحت
واشنگٹن (نیٹ نیوز) غزہ پر اسرائیلی حملوں اور مسلط کردہ جنگ کو 6 ماہ مکمل ہوگئے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کے مطابق غزہ میں بچوں کی اموات تمام انسانیت پر دھبہ ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا غزہ کے بچوں کے زخم اور انکی اموات انسانیت پر داغ بنے رہیں گے۔ ا نھوں نے کہا موجودہ اور آنے والی نسلوں پر یہ حملے ختم ہونے چاہیے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا مزید کہنا تھا بنیادی ضروریات، خوراک، ایندھن اور صحت کی دیکھ بھال سے انکار غیرانسانی اور ناقابل برداشت ہے۔