• news

محکمہ موسمیات نے کراچی کا درجہ  حرارت بڑھنے کی پیشگوئی کر دی 

کراچی (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے 9 سے 10 اپریل تک کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کی پیشگوئی کردی اور پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نو سے 10 اپریل تک کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جبکہ بالائی، وسطی اضلاع میں دن میں موسم گرم رہے گا اور پارہ 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زیریں اضلاع میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے  ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے شہر میں مغربی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ دوسری جانب سندھ کے دیگراضلاع میں   10اپریل تک موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ کیبالائی اوروسطی اضلاع میں آئندہ دو روزمیں پارہ41 ڈگری تک جاسکتا ہے مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ دن کے اوقات میں غیرضروری باہر نہ نکلیں۔ 11 اپریل سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن