امریکہ، سان فرانسسکو میں منی سٹوریج سے چور 30ملین ڈالر لے اڑے
سان فرانسسکو(این این آئی)امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں چوری کی بڑی واردات سامنے آئی ہے، سان فرنانڈو میں منی اسٹوریج سے چور 30 ملین ڈالر لے اڑے۔امریکی میڈیا کے مطابق چوری کا واقعہ ایسٹر سنڈے کی رات پیش آیا، چور روکس فورڈ اسٹریٹ پر واقعہ عمارت کی چھت توڑ کر اندر داخل ہوئے اور سیف کو توڑ کر رقم نکالی۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ سان فرانسسکو کی تاریخ میں کیش چوری کی بڑی وارداتوں میں سے ایک ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ چوری کے وقت بلڈنگ کے الارم کیوں نہیں بجے، واردات پر کمپنی کا موقف سامنے نہیں آسکا۔