• news

 چین کی جانب سے گوادر میں ضرورت مند افراد کے لیے افطار کا اہتمام 

 گوادر  (  آئی این پی) پاکستان میں چینی سفارتخانے نے گوادر پورٹ اور فری زون کے آپریٹر چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی(سی او پی ایچ سی) کے تعاون سے گوادر میں ضرورت مند خاندانوں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔گوادر پرو کے مطابق  یہ پروگرام ہیلپنگ ہینڈ فانڈیشن گوادر کے پلیٹ فارم کے تحت مقامی رضاکاروں کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق  رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں 300 سے زائد ضرورت مند افراد نے شرکت کی۔ انہیں کھجور، دودھ، پھل اور چاول کے ڈبے پیش کیے گئے۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ سفارت خانہ اور سی او پی ایچ سی ہیلپنگ ہینڈ فانڈیشن کے تعاون سے اس پروگرام کو اسپانسر کرتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق رواں ہفتے کے اوائل میں کراچی قونصلیٹ اور لینی ٹریڈ سٹی نے بارش سے متاثرہ مقامی افراد میں چاول اور کوکنگ آئل کے 4000 پیکج تقسیم کیے تھے۔ مزید برآں،   بارش کے بعد، سی او پی ایچ سی نے 1000 خاندانوں کو ڈبہ بند کھانے کی اشیا عطیہ کیں۔

ای پیپر-دی نیشن