• news

سیالکوٹ: کمسن مریض کے علاج کے لئے وزیراعلیٰ کی طرف سے 68 لاکھ کی امداد

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سیالکوٹ کے2 سالہ محمد معاذ کو علاج کیلئے 68 لاکھ 62 ہزار روپے مل گئے۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کمسن معاذ کے گھر جا کر وزیر اعلی مریم نواز کی جانب سے جلد صحت یابی کا پیغام بھی دیا۔ جامکے چیمہ کے رہائشی محمد عثمان نے وزیر اعلی مریم نواز شریف سے بچے کے علاج کی اپیل کی تھی۔ دو سالہ محمد معاذ کو پیدائشی طور پر جینیاتی بیماری'' ایم پی ایس ٹائپ ix ''۔ لاحق ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر کمسن محمد معاذ کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے۔ کمسن مریض معاذ کے والد عثمان وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن