• news

 ڈیجیٹل اکانومی ، سیلاب بچاؤ منصوبے، عالمی بنک نے14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی بینک نے پاکستان کے 2 منصوبوں کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے دو منصوبوں ’ڈیجیٹل اکانومی‘ اور ’سیلاب سے بچاؤ‘ کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرزکی فنانسنگ کی منظوری دی ہے۔ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز، جن سے مالیاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور سرکاری اداروں کی ڈیجٹیلائزیشن  ہو گی۔ سندھ بیراجوں کی بہتری کے لیے 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز مختص کیے گئے ہیں، جن سے سیلاب سے بچاؤ کو یقینی بنایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن