فیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی ایک ماہ کیلئے 4.92 روپے یونٹ مہنگی، اضافی ادائیگی اپریل میں کرنا ہو گی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبرنگار خصوصی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کیلئے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور یہ اضافہ فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ صارفین کو اپریل کے بجلی بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔