• news

آرمی چیف کا قومی کرکٹ ٹیم کو افطار ڈنر، نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے آرمی ہاؤس راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو کاکول، ایبٹ آباد میں آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ  کیمپ میں جسمانی تربیت اختتام پذیر ہونے پر افطار ڈنر میں مدعو کیا گیا۔ افطار میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سمیت پی سی بی حکام نے بھی شرکت کی۔ آرمی چیف نے کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے ان کی مستقبل کی کوششوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کرکٹرز نے کاکول میں فراہم کی گئی بہترین تربیت اور پاکستان میں کھیلوں کی حمایت میں فوج کے کردار پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن