بجٹ میں ایس ایم ایز کیلئے25فیصد رعایتی فنانسنگ مختص کی جائے :خواجہ محبوب
لاہور(کامرس رپورٹر ) پاکستان بزنس فورم نے تجویز پیش کی کہ آمدہ بجٹ میں کم از کم 25 فیصد رعایتی فنانسنگ بشمول ایکسپورٹ فنانس سکیم، خصوصی طور پر ایس ایم ایز کیلئے مختص کی جائے۔ یہ سٹریٹجک ایلوکیشن چھوٹے تاجروں کی ترقی کو سہارا اور پائیدار معیشت کو فروغ دے گا۔ پی بی ایف کے صدر خواجہ محبوب الرحمان نے پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اراکین سے ملاقات میں کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مالی معاونت کیلئے خصوصی کوٹہ مقرر کرکے اپنی کریڈٹ پالیسیوں پر نظرثانی کرے ۔انہوں نے کہا پانچ ملین سے زیادہ ایس ایم ایز کو ایک اہم کریڈٹ گیپ کا سامنا ہے، جو نجی شعبے کا صرف 7 فیصد کریڈٹ حاصل کرتے ہیں جو کہ بنگلہ دیش میں 25 فیصد اور ہندوستان میں 18 فیصد ہے۔