• news

 بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ‘بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کے سیل پلان کی منظوری

لاہور(کامرس رپورٹر )چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی جاوید اقبال کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کے سیل پلان کی منظوری دے دی ہے۔اجلاس میں قائداعظم بزنس پارک کے مرکزی گیٹس کے ڈیزائن، کمپنی کے سال دوہزار اکیس بائیس کے آڈیٹڈ اکائونٹس، کمیٹیوں کے کام کرنے کے طریقہ کار اور گرین انرجی انیشیٹو کے کانسپٹ پیپر کی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے قائداعظم بزنس پارک میں ٹیلی کمیونیکشن سروسز فراہم کرنے کیلئے پی ٹی اے سے لائسنس حاصل کرنے، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئے گرڈ اسٹیشن کی زمین حاصل کرنے کے لئے سپیشل کمیٹی تشکیل دینے اور کمپنی کی قانونی سیٹوں پر تعیناتیوں کیلئے کارروائی شروع کرنے کی منظوری دیدی۔ چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے  کہا  پنجاب میں صنعتی ترقی کیلئے فروغ کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اجلاس میں بورڈ ممبران شہزاد اعظم خان، ساجد سلیم منہاس، محمد احمد، ڈاکٹر شاہد رضا، ابراہیم طارق ، سی ای او پیڈمک علی معظم سمیت محکمہ خزانہ، پنجاب سرمایہ کاروں بورڈ اور ٹیوٹا کے افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن