• news

عزت کے حصول کیلئے قرآنی احکامات پر عمل ناگزیر ہے‘اشرف آصف جلالی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)   مرکز صراط مستقیم میں ’’عظمتِ قرآن کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا قرآن مجید قوموں کو عروج بخشتا ہے اور قرآن مجید کے تعلیم و تعلم کا سلسلہ دارین کی سعادت کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا  حصول عزت کے لیے قرآنی احکام پر عمل ناگزیر ہے۔ قرآنی احکام سے منہ پھیرنے سے انسان دنیا و آخرت میں ذلیل و رسوا ہو جاتا ہے۔   قرآن مجید میں ظاہری اور باطنی امراض کیلئے شفاء  ہے‘ اسے بار بار پڑھنے سے دل اکتاتا نہیں بلکہ نیا شوق پاتا ہے۔  نظامِ قرآن کو نافذ کرنے سے ہی پاکستان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن