• news

مسافروں کی پریشانی کے پیش نظر روٹ نمبر5 اور 9فوری بحال کیے جائیں:ناظم شوکت

لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ٹریفک پولیس سے اپیل کی ہے کہ دھرم پورہ تا ائرپورٹ بس کا روٹ بحال کیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ مسافروں کی پریشانی کے پیش نظر روٹ نمبر5اور 9کو بھی فی الفور بحال کیا جائے جبکہ سپیڈو کے روٹ نمبر9کی بسوں پر تعینات بدتمیز عملے سے باپردہ خواتین اور بزرگوں کی جان چھڑائی جائے ۔کیونکہ اس روٹ پر ڈرائیور حضرات اکثر مسافروں سے گالی گلوچ کرتے پائے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن