• news

چاند رات ، عید الفطر کے حوالے  سے سکیورٹی پلان تیار 

لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس نے چاند رات اور عید الفطر کے حوالے سے سکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے۔چاند رات اور عیدالفطر پر صوبہ بھر میں حساس مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہو گی۔ مارکیٹس، مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں اور تفریحی مقامات پر اضافی نفری تعینات ہوگی۔ چاند رات پر لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں 15 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن