• news

صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کا   صوبائی محتسب جاوید محمود کے انتقال پر اظہارافسوس

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے سابق چیف سیکرٹری پنجاب اور صوبائی محتسب جاوید محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم جاوید محمود کی سول سروس اور دفتر محتسب پنجاب کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین پیش  کیا۔ انہوںنے دعا کی کہ اللہ تعالی جاوید محمود کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ای پیپر-دی نیشن