غریب مستحق کی مدد کر کے پاوئںپرکھڑا کرنا بیت المال کامشن ہے:ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت )معاشرے کے غریب مستحق افراد کی بروقت مدد کر کے ان کو اپنے پاوئںپہ کھڑا کرنا بیت المال کامشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سوشل ویلفیر اینڈ بیت المال چوھدری واجد حسین نے مقامی یونیورسٹی میں مستحقین میں چیکس کی تقسیم۔کے موقع پر کیا۔اس موقع پر چیئرمین ضلعی بیت المال حکیم فداحسین بھٹی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر ،ممبران بیت المال اور سول سوسائٹی اور این جی اوز کے نمائندے بھی موجودہ تھے۔