ملکی سلامتی کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے:عظیم جاوید
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر شیخ عظیم جاوید، میاںخالد جاوید ،میاںتنویر احمد نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عوام نے (ن) لیگ کومینڈیٹ دیکر ایوانوں میں بھیجاہے اور اب (ن) لیگ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے پارٹی قیادت نے ہمیشہ قوم کی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے اور ہم پاکستان کی معاشی خوشحالی استحکام اور سلامتی کیلئے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے حکومت تمام بحرانوں سے چھٹکارا پانے سمیت عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے گی،میڈیا سے گفتگو کرتے ان رہنمائوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے قائدین نے انتقامی نہیں بلکہ ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے ۔