• news

عید الفطر کے موقع پر ریسکیو اہلکار ہائی الرٹ رہیںگے : ڈاکٹر نئیر عالم

قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا کہ ریسکیو 1122 عید الفطر کے موقع پر ہائی الرٹ رہے گی اس مقصد کے لیے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے پلان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کو جدید ایمبولینسز اور میڈیکل کٹ کے ساتھ ضلع بھر کے مصروف مقامات پر تعینات کیا جائے گا جو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت امدادی کارروائیوں کے لیے تیار رہیں گے ڈاکٹر نئیر عالم خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ون وہیلنگ جیسے خطرناک اسٹنٹ سے اجتناب اور ٹریفک قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔ 

ای پیپر-دی نیشن