منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں: آغا علی حیدر
موڑکھنڈا(نامہ نگار)منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن لینے پر شہریوں کا پولیس کو خراج تحسین ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی میں ڈی پی او ننکانہ صاحب صاعد عزیز‘ ایم پی اے آغا علی حیدر‘ صدر رائس ڈیلرایسویسی ایشن موڑکھنڈا حاجی شیخ نوید احمد‘ ضلعی صدر کھاد ڈیلرز ایسویسی ایشن شیخ احسان یوسف شیخ‘ حاجی محمد امین رائس ڈیلرسمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم پی اے آغا علی حیدر نے خطاب کرتے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جو کہ نوجوان طبقے کو اپنے چنگل میں پھنسا کرمعاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔ ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خاتمہ کے لیے موثر پالیسی بنائی گئی ہے۔