• news

قومی کھیل ہاکی کو دوبارہ مٹی سے معطر کرنے کی کوشش کی جانے لگی:کوچ الصغیر ہاکی کلب 

لاہور (سپورٹس رپورٹر )کراچی کے ینگ پلیئرز مٹی کے میدان پر گروم ہونے لگے۔ سرجانی ٹاون میں واقع الصغیر ہاکی کلب میں قومی کھیل ہاکی گزشتہ 42 سال سے کچے میدان پر کھیلا جا رہا ہے جس میں ہر سال رمضان ہاکی  ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ رواں برس ایونٹ میں شہر کی 8 ٹیمیں شریک ہوئیں جن کے درمیان 5اے سائٹ کے مقابلے ہوئے، ایونٹ کا مقصد قومی کھیل ہاکی کو دوبارہ سے پروان چڑھانا تھا۔ 42سال سے قائم الصغیر ہاکی کلب کے کوچ کا کہنا ہے کہ کچے میدان پر کھیلنے سے یوتھ پلیئرز کا اسٹیمنا اور فٹنس زیادہ بہتر اور تادیر قائم رہتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن