1300 دنوں کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای پر رومن رینز کی حکمرانی اختتام پذیر
لاہور(سپورٹس رپوٹر ) 1300 سے زائد دنوں کے بعدمقبول ریسلر رومن رینز کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں حکمرانی ختم ہوگئی ہے۔ رومن رینز کو ایک اور مقبول ریسلر کوڈی روڈز نے ریسل مینیا 40کے مین ایونٹ میں شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل ٹائٹل اپنے نام کرنے کا خواب پورا کرلیا۔ رومن رینز 2020 میں ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن بنے تھے اور 1316 دن تک یہ اعزاز ان کے پاس رہا۔ مجموعی طور پر وہ چوتھے سب سے زیادہ لمبے عرصے تک ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن رہے۔