دورہ نیوزی لینڈاظہر محمود ہیڈکوچ، محمد یوسف بیٹنگ، سعید اجمل سپن بائولنگ کوچ مقرر
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ اور سعید اجمل کو سپن بالنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔سیریز کے میچز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔