• news

 ’’پاکستانیوں کے قتل میں بھارت ملوث‘‘ الزامات پر تبصرہ نہیں کر سکتے: امریکہ 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میتھیو ملر نے پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے سوال پر کہا ہے کہ زیر بحث الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔ اس معاملے پر میڈیا رپورٹس کو فالو کرتے آ رہے ہیں۔ سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعہ کو پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بات چیت کی۔ بات چیت میں مضبوط شراکت داری کا اعادہ کیا جو پاکستان اور امریکہ کی خوشحالی کو آگے بڑھانا ہے۔ انسداد دہشتگردی، تجارتی و سرمایہ کاری کی شراکت داری کو وسعت دینے پر بات چیت ہوئی۔ خواتین کو بااختیار بنانے پر تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ کشیدگی سے گریز کریں اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔

ای پیپر-دی نیشن