• news

فیصل آباد: عید کیلئے کپڑے مانگنے پر 4 سالہ بیٹی کو گلا دبا کر مار دیا 

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) عید کے کپڑے مانگنے پر  سنگدل باپ نے بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 258 ر ب لما پنڈ کے طاہر سے اس کی چار سالہ بیٹی کائنات نے عید کے لیے کپڑے اور جوتے مانگے تھے۔ اصرار کرنے پر طاہر نے مشتعل ہو کر اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا گلا دبایا تو بچی دم توڑ گئی جس پر ملزم نے بغیر نماز جنازہ بچی کی تدفین  کی کوشش کی تو اس کے ہمسائے نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے  ملزم طاہر کو حراست میں لے لیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن