• news

سوشل میڈیا کے عروج کے باعث  عید کارڈ سسٹم دم توڑ گیا 

پشاور(بیورو رپورٹ) سوشل میڈیا کے عروج کے باعث عید کارڈ سسٹم دم توڑ گیا ہے سائنس کی ترقی سوشل میڈیا کے عروج ، ٹک ٹاک کے باعث عید کارڈ کا قدیم عید مبارک کا نظام دم توڑ چکا ہے۔ چند سال قبل رمضان لمبارک کے آغاز ہوتے ہی شہر بھر میں عید کارڈ کے ہر چھوٹے بڑے بازار میں سٹال لگ جاتے تھے ۔ عید کارڈ اپنے پیاروںکو عید کے موقع پر اندرون ملک اور بیرون ممالک بڑے شوق سے بھیجوایا جاتاتھا یہ سلسلہ 2005تک عروج پر تھا مزاحیہ ، عشقی ،اسلامی ، سیاسی ، فلمی ، ایجو کیشن ، سپورٹس ، سیاسی جماعتوں کے قائدین ، بچوں کے کارٹون ، دینی  رہنماء ، فلمی فنکاروں ، کھلاڑیوں کی تصاویر عید کارڈ ہوتے تھے۔ پاکستان پوسٹ بھی عید کارڈ کی مد میں لاکھوں روپے سے زائد کمائی کرتے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن