عید قریب آتے ہی لاہور میں برائلر گوشت 50، کوئٹہ میں ادرک 400 روپے کلو مہنگا
لاہور؍کوئٹہ (کامرس رپورٹر+ آئی این پی) عید کے قریب آتے ہی صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر سبزیوں، پھلوں اور برائلر مرغی کے گوشت کی گراں فروشی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بیشتر علاقوں میں گراں فروشوں نے 28ویں روزے کو کھلے عام صارفین کو ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول 89روپے میں فروخت کیا جس کی سرکاری قیمت 57روپے مقرر تھی۔ اسی طرح آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 50روپے کی بجائے 70روپے، پیاز درجہ اول 205روپے کی بجائے290، پیاز درجہ دوم 190کی بجائے230، ٹماٹر درجہ اول160 کی بجائے200روپے، ٹماٹر درجہ دوم 145کی بجائے180روپے، لہسن دیسی265روپے کی بجائے370، لہسن ہرنائی435کی بجائے550، لہسن چائنہ 615روپے کی بجائے700، ادرک تھائی لینڈ 635روپے کی بجائے 790، ادرک چائنہ 595 کی بجائے860، کھیرا فارمی35روپے کی بجائے60، میتھی45 کی بجائے 60روپے، بینگن70 کی بجائے85، بند گوبھی85 کی بجائے110، پھول گوبھی30 کی بجائے90، شملہ مرچ 150کی بجائے200، شلجم 33روپے کی بجائے 40روپے، مٹر 90کی بجائے160، کریلا 160کی بجائے 250، کچنار 270 کی بجائے400، سبز مرچ درجہ اول 150کی بجائے250، لیموں چائنہ 180کی بجائے 350، مونگرے 105کی بجائے 130، مولی14 کی بجائے40روپے، پالک فارمی23روپے کی بجائے40روپے، گاجر چائنہ70 کی بجائے90روپے، گاجر دیسی50 کی بجائے 69روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں ایک کلو سیب گاچہ درجہ اول220 کی بجائے260، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول 320 کی بجائے400، سیب سفید درجہ اول 155روپے کی بجائے200روپے، کیلا درجہ اول درجن 185کی بجائے250، کیلا درجہ دوم درجن140کی بجائے170، امرود درجہ اول180 کی بجائے200، انار قندھاری 350 کی بجائے590، مسمی درجہ اول درجن135 کی بجائے190، کینو درجہ اول درجن 260کی بجائے370روپے، کینو درجہ دوم درجن 185کی بجائے250، خربوزہ درجہ اول 165کی بجائے210روپے، خربوزہ درجہ دوم 100کی بجائے160روپے، سٹرابری درجہ اول125 کی بجائے160، سٹرابری درجہ دوم 85کی بجائے110 روپے اور کھجور ایرانی 480 روپے کی بجائے600روپے فی کلو فروخت کی گئی۔ اسی طرح ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 651روپے مقرر تھی لیکن دکانداروں نے 700روپے تک فروخت کیا۔ دوسری طرف کوئٹہ میں عید قریب آتے ہی روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ ادرک، لہسن 400، ٹماٹر 100، لیموں دو سو روپے کلو مہنگا کر دیا گیا۔