وزیر اعظم‘ مریم کے سفر کے دوران مسافروں کو پریشانی کی خبر گمراہ کن ہے :عظمیٰ بخاری
لاہور( نیٹ نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری نے کہا ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کے عام پرواز سے سفر کے بارے میں خبر گمراہ کن ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے روٹین کے مطابق سفر کیا۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے عام پرواز سے سفر کرکے قابل تقلید مثال قائم کی۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلی نے آمد و رفت میں وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھا۔ طیارے میں داخل ہونے پر مسافروں نے وزیر اعظم اور وزیر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ گمراہ کن خبر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے دورہ سعودی عرب کی کامیابی کو دھندلا نے کی کاوش کے مترادف ہے۔ حقائق کو مسخ کرنا مثبت صحافتی اقدار کے منافی ہے۔