رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اعلان
اسلام آباد(آئی این پی) ترجمان پاور ڈویژن نے رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر ریلیف کا اعلان کردیا۔ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی ہوگی، اپریل کے بجلی کے بلوں میں 2روپے 90پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق رواں ماہ کے بلوں پرفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7روپے ایک پیسہ یونٹ سے کم ہوکر4روپے 92پیسے تعین ہوئی ہے۔