• news

سیلاب متاثرین اب بھی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے، بحالی منصوبوں میں تاخیر کی گنجائش نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین اب تک کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ صوبے میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بحالی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر اسفند یار کاکڑ نے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے بحالی منصوبوں میں تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ بحالی منصوبوں میں مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینٹ اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا کے لیے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا اتفاق رائے سے انتخاب جمہوری رویوں کا عکاس ہے۔

ای پیپر-دی نیشن