مسلم امہ عیدالفطر پر مظلوم کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کو یاد رکھے: حریت کانفرنس
سری نگر (کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنما اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی نے امت مسلمہ کوعیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ خوشی کے ان لمحات میں مسلم امہ بھارت اور اسرائیلی دہشت گردی کا شکار مظلوم کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کو یاد رکھیں اور ان کی عملی مدد کے لئے متحد ہوکر آگے آئے ،عیدالفطر کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کشمیری خاتون رہنما نے کہاکہ کشمیری اور فلسطینی مسلمانوںکوتقریبا ایک ہی طر ح کی سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔دوسری جانب ضلع شوپیاں میں نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی ریاست اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ زخمی شخص کی شناخت دلرنجیت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جسے ضلع کے علاقے ہرپورہ میں نشانہ بنایا گیا جبکہ ڈوڈہ ضلع میں آتشزدگی کے نتیجے میں12 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں ہیں لاکھوں روپے کا سامان بھی جل گیا ہے ڈوڈہ ضلع کے گواری بھلیسہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک درجن کے قریب دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی مجھے پارلیمنٹ سے باہر رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ مودی حکومت اگست 2019میں دفعہ370کی منسوخی کے بعدظلم و جبر کے خلاف بولنے پر خاص طور پر ان کی پارٹی کو نشانہ بنا رہی ہے۔