رمضان ریلیف پیکج، یوٹیلٹی سٹورز نے 40 ارب روپے سیل کا ہدف پورا کر لیا
لاہور (نوائے وقت پورٹ) ساڑھے 12 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج 2024ء کے تحت یوٹیلٹی سٹورز نے 40 ارب روپے کی سیل کا ہدف حاصل کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکیج کی سیل تقریباً 44 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ حتمی اعدادوشمار تک سیل میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ رمضان پیکیج کے تحت ابتدائی سیل ہدف 36 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔ یوٹیلٹی سٹورز نے نظرثانی سیل ہدف 4 ارب روپے اضافے کے ساتھ 40 ارب روپے کر دیا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر 5 مارچ سے جاری رمضان پیکیج چاند رات تک جاری رہا۔