• news

سندھ بیوروکریسی میں  بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کردی گئیں۔ کمشنر کراچی سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹریز کو تبدل کردیا گیا ہے، تمام تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ کمشنر کراچی سلیم راجپوت کا تبادلہ کرکے گریڈ 21 کے افسر حسن نقوی کو کمشنر کراچی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سلیم راجپوت سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تعینات کردیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آصف اکرام سیکریٹری آئی ٹی، ابوبکر احمد ڈائریکٹر جنرل سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن اور راجا خرم شہزاد سیکریٹری انویسٹمنٹ بورڈ تعینات کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد مرید راہموں رکن صوبائی الیکشن اتھارٹی اور حفیظ اللہ عباسی سکریٹری لیبر اور ہیومن ریسورس ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن