• news

کراچی میں رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناء اللہ کے خلاف تحریک انصاف کی مقدمہ اندراج کی درخواست مقامی عدالت نے مسترد کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کراچی نے کہا کہ یہ درخواست عدالت کے دائرہ سماعت میں نہیں، درخواست گزار بانی پی ٹی آئی کا خونی رشتے دار نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے جو الفاظ کہے وہ لاہور میں کہے کراچی میں نہیں کہے۔ عدالت نے کہا کہ درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے۔ درخواست تحریک انصاف لائرز ونگ کراچی کے صدر ظہورالدین محسود ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

ای پیپر-دی نیشن