• news

سالانہ بنیاد پر 20.6 اضافہ، افغانستان کا پاکستانی برآمدات پر انحصار بڑھ گیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کا پاکستان سے تجارت پر انحصار مزید بڑھ گیا۔ ذرائع کے مطابق نئی حکومت کے پہلے ہی ماہ میں افغانستان کے لیے برآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارچ میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کے لیے برآمدات میں 20.6 فیصد اضافہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ فروری کے مقابلے مارچ کے مہینے میں افغانستان کے لیے برآمدات میں 12.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ 2024ء میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 11 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ فروری 2024ء میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھیں۔ ذرائع کے مطابق مارچ 2023ء میں افغانستان کے لیے برآمدات کا حجم 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ مارچ میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان سے درآمدات میں 49.3 فیصد کمی ہوئی۔ مارچ 2024ء میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ مارچ 2023ء میں یہ حجم 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھا۔

ای پیپر-دی نیشن