• news

افواج پاکستان کی طرف سے قوم کو عید کی مبارکباد: آئی ایس پی آر 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) افواج پاکستان نے پاکستانی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ مسلح افواج نے عید کے پُرمسرت موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ سپاہی کے لئے عید کا اصل جوہر فرنٹ لائن پر قوم کی حفاظت میں مضمر ہے۔ اللہ تعالیٰ وطن پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، امن اور خوشحالی لائے۔

ای پیپر-دی نیشن