عید تعطیلات میں تاریخی مقامات کھلے رکھنے کا اعلان
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ آثار قدیمہ پنجاب نے صوبہ بھر کے تاریخی مقامات عید کی چھٹیوں میں کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی پنجاب ظہیر عباس ملک کی طرف سے باضابطہ احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری عید کی چھٹیوں کے دوران تاریخی مقامات کی سیر کر سکتے ہیں۔ ڈی جی آرکیالوجی نے کہا کہ محکمہ آثار قدیمہ نے سیر کے لئے آنے والوں کی سہولت کے لئے ضروری انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔