• news

خواجہ سلمان رفیق‘ عمران نذیر کا سندس فائونڈیشن تھیلیسیمیا سینٹر شادمان کا دورہ

لاہور( نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں سب کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈرز کا چوتھا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بطور کمیٹی ممبران شرکت کی۔اجلاس میں ہوم سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری (انٹرنل سیکورٹی)، ایڈیشنل آئی جی(سپیشل برانچ)ذوالفقار حمید، ڈی جی(پی پی اینڈ پی ایس) محمد شاہد اقبال و دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے اقدامات اور پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ 16 قیدیوں کے کیسز کو زیر غور لاتے ہوئے11 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 20 جون 2022 سے اب تک 39 قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کیلئے حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔ ہوم سیکرٹری نے کہا کہ اس حوالہ سے نادرا، ضلعی پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد حاصل کی جا رہی ہے۔صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کا لاہور میں سندس فائونڈیشن کے تھیلیسیمیا سینٹر شادمان کا دورہ ہوا سندس فاؤنڈیشن کے صدر محمد یسین خان نے اپنے سٹاف کے ہمراہ صوبائی وزراء  صحت کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر سینیئر صحافی سہیل وڑائچ و خالد عباس ڈار، عبدالستار، علی راؤف، ڈاکٹر عدنان، محمد یعقوب، ڈاکٹر صائمہ فرحان، ڈاکٹر سائرہ معین اور ڈاکٹر زاہد پرویز موجود تھے۔ صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے سندس فاؤنڈیشن میں خون کے تبادلے کی سہولیات، لیبز اور عطیات کی فراہمی کے میکانزم کا جائزہ بھی لیا۔لاہورصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے زیر تکمیل موڈیولر تھیٹرز کا دورہ کرکے پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن